خیبرپختونخوا میں سیلاب متاثرہ ہرشخص کی مددکو پہنچنے کیلئےپاک فوج برسر پیکارہے،آرمی انجینئرنگ کور نے شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند سڑک بحال کردی۔
بونیر کےراستوں کی جلد ازجلدمکمل کلیئرنس کا کام جاری ہے،متاثرین کی منتقلی اور راشن کی تقسیم کیلئے ہیلی کاپٹرز کا استعمال کیا جارہا ہے.بونیر کےگاؤں چوراک اورآدم خیل میں ملبے تلےدبےافراد کو نکالنےکی کوششیں بھی جاری ہیں،متاثرین میں راشن کےتھیلے بھی تقسیم کیے جارہے ہیں،گلگت بلتستان کے دور افتادہ گاؤں ٹیرو تحصیل پھنڈر میں محصور متاثرین کیلئے فیلڈ اسپتال 24 گھنٹے فعال ہے۔
ہیلی کاپٹر کےذریعے 4 شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،میڈیکل کیمپوں میں خواتین، بچوں سمیت زخمیوں اور مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔سیلاب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہےکہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ مصیبت کے اس گھڑی میں سب سے پہلےپاکستان آرمی یہاں پر پہنچی ہے.پاک فوج کا عزم ہےکہ تمام متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی مکمل ہونے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن تھمے گا نہیں۔