Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: صدر مملکت

Web Desk by Web Desk
اگست 18, 2025
in پاکستان
0
پاکستان کو بھائی چارے، ہم آہنگی اور یکجہتی کے ذریعے خوشحال بنانے کی ضرورت ہے، آصف زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملک گیر مون سون شجر کاری مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے شدید خطرات لاحق ہیں اور اس تناظر میں شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔

صدرِ مملکت نے بتایا کہ اس سال اگست سے اکتوبر تک پورے ملک میں 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، درخت لگانا ہر شہری کا قومی فریضہ ہے کیونکہ درخت ماحول کے لیے زندگی کی علامت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف سب سے مضبوط ڈھال ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگلات کی کٹائی، درجہ حرارت میں اضافہ اور بار بار آنے والے سیلاب لاکھوں زندگیاں متاثر کر رہے ہیں، ایسے میں قوم کی ترقی جنگلات اور قدرتی ماحول کے تحفظ پر منحصر ہے۔

صدرِ مملکت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرسبز، صاف اور خوشحال پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں۔ ان کے مطابق ہر لگایا گیا درخت آئندہ نسلوں کے لیے زندگی کا ذریعہ اور آفات کے خلاف ایک ڈھال ہے۔آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچائی ہے لہٰذا ہمیں فیصلہ کن انداز میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور گرین پاکستان پروگرام کو کامیاب بنانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے زور دیا کہ نوجوان شجر کاری مہم کی قیادت کریں اور تبدیلی کے سفیر بنیں جبکہ کسان درخت لگا کر اپنی فصلوں اور ماحول کو محفوظ بنا سکتے ہیں، انہوں نے میڈیا، سول سوسائٹی، کمیونٹی رہنماؤں اور علما سے اپیل کی کہ وہ عوام کو اس قومی فریضے کی حمایت کے لیے متحرک کریں۔

Previous Post

نواز شریف کی قیادت میں ترقی کاسفر جاری رکھیں گے: عطا تارڑ

Next Post

سعودی قیادت کا پاکستان میں بارش، سیلاب سے اموات پر اظہارِافسوس

Next Post

سعودی قیادت کا پاکستان میں بارش، سیلاب سے اموات پر اظہارِافسوس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم