اسلام آباد : پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، چترال، ایبٹ آباد، صوابی، مردان، چارسدہ، بٹ خیل، ٹیکسلا، ڈی آئی خان اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے۔زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 190 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن بتایا گیا ہے۔
زلزلے کے جھٹکوں سے شہری خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔