کراچی کے علاوہ حیدرآباد، جامشورو سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش سے نظام درہم برہم ہوگیا اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔
حیدرآباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث حیسکو ریجن کے 662 فیڈرز میں سے 185 بند ہوگئے، حیدرآباد ضلع کے 152 فیڈرز میں سے 62 فیڈرز ٹرپ کر گئے،کئی علاقوں میں 12 گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔
ادھر ٹنڈو الہ یار میں موسلادھار بارش کے باعث نظام درہم برہم ہوگیا۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ ٹنڈومحمد خان شہر اور نواحی علاقوں میں بھی تیز بارش ہوئی۔اس کےعلاوہ بدین، جامشورو، دادو سمیت گردونواح میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی جبکہ چمبڑ شہر اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش سے سڑکوں پرپانی جمع ہوگیا۔