Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور

Web Desk by Web Desk
اگست 21, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان
0
کیلیفورنیا سینیٹ میں پاکستان سے متعلق قرارداد منظور

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سینیٹ نے پاک امریکا تعلقات اور ریاست کیلیفورنیا کی معیشت ، معاشرے اور ثقافت کی ترویج میں پاکستانی نژاد کمیونٹی کی خدمات کے اعتراف میں تاریخی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

قرارداد سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو کی جانب سے متعارف کرائی گئی۔یہ قرارداد پیش کرتے وقت سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے پاکستانی لباس پہنا اور مہندی لگا کر کیلیفورنیا سینیٹ کے ایوان میں آئیں۔سینیٹر ہرٹادو کیلیفورنیا سینیٹ کی سب سے کم عمر خاتون منتخب رکن ہیں اور سینیٹ کمیٹی برائے زراعت کی چیئرمین ہیں۔

ان کی جانب سے پیش قرارداد پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی تعلقات کو اجاگر کرتی ہے اور دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت کیلیفورنیا کی ترقی میں پاکستانی نژاد امریکیوں کے اہم کردار کا بھی اعتراف ہے۔ریاستی سینیٹ میں منظور شدہ قرارداد پاکستانی، امریکیوں، خاص طور پر نوجوان نسل کی اپنی ثقافت سے وابستگی کو بھی اجاگر کرتی ہے ۔قرارداد ان شخصیات اور تنظیموں کی خدمات کو بھی سراہتی ہے جنہوں نے پاکستانی امریکی ثقافت، روایات اور کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔

سینیٹر میلیسا ہرٹاڈو نے تاریخی قرارداد پیش کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں پاک امریکا تعلقات کو اجاگر کیا اور کہا کہ امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کی کہانی قربانی، وقار اور استقامت سے عبارت ہے۔ پاک امریکا پارٹنرشپ مشترکہ اقدار، جمہوریت، انسانی وقار پر استوار ہے۔

سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کی سینیٹ میں موجودگی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سینیٹر ہرٹاڈو نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ریاستی سینیٹ میں بھرپور پذیرائی اور خصوصاً تاریخی قرارداد پیش کرنے اور اسے متفقہ طور پر منظور کروانے پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سینیٹر میلیسا اور کونسل آف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔سفیر پاکستان نے اس موقع پر پاک امریکا تعلقات اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ کیلیفورنیا سینیٹ کی جانب سے پاکستان کے 79ویں یوم آزادی کے موقع پر قرارداد کی متفقہ منظوری ہمارے مضبوط تعلقات کی عکاس ہے جو حکومتی سطح سے بڑھ کر ہمارے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان پائے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ ریاست کیلیفورنیا کو "گولڈن اسٹیٹ” کے نام سے جانا جاتا ہے جو ایک عالمی اقتصادی پاور ہاؤس اور ثقافتی تنوع کے مرکز کے طور پر ترقی کر رہی ہے۔

Previous Post

پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالر، 5 بڑی کرنسیوں میں مرتکز

Next Post

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقے زیرِ آب,بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی کی لپیٹ میں

Next Post
پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقے زیرِ آب,بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی کی لپیٹ میں

پنجاب میں دریاؤں میں پانی کی سطح بلند، متعدد علاقے زیرِ آب,بند ٹوٹنے سے سیکڑوں بستیاں سیلابی پانی کی لپیٹ میں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم