اسلام آباد :وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں کہ عمران خان کی ضمانت ملنے سے کیس ختم ہو گیا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو عدالتوں سے ریلیف نہ ملنے پر بھی یہی رویہ اختیار کرنا چاہیے۔ لاہور پولیس چیف نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کی ہے، اور علیمہ خان کے الزامات کو تب تک صرف الزام ہی سمجھا جائے گا جب تک کہ وہ عدالت میں ثابت نہ ہوں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی مقدمے میں ضمانت ملنا عبوری ریلیف ہوتا ہے اور اس کا مطلب کیس کا ختم ہونا نہیں ہوتا۔رانا ثنا اللہ نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس کو شواہد کی بنیاد پر مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پی ٹی آئی آج کے فیصلے پر خوش ہے تو یہ ان کے لیے باعث اطمینان ہے۔