لاہور : 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے مقدمات میں مطلوب علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز عظیم کو لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کی درخواست کرے گی۔ مقدمے کی سماعت جج منظر علی گل شاہ کریں گے۔