Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، گوادر کے ڈیمز ڈیڈ لیول تک پہنچ گئے

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in پاکستان
0
بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، گوادر کے ڈیمز ڈیڈ لیول تک پہنچ گئے

بلوچستان کے ضلع حب میں بارشوں کے باعث حب ڈیم پانی سے بھر گیا، اسپیل وے کھولنے کےلیے صرف 6 فٹ پانی کی گنجائش باقی رہ گئی۔

پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق حب ڈیم میں پانی کی گنجائش 340 فٹ ہے اور حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم میں پانی کی سطح 334 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔ضلع کیچ کے میرانی ڈیم میں پانی کی گنجائش 246 فٹ ہے جہاں اس وقت 226 فٹ پانی دستیاب ہے جبکہ ضلع ژوب کے سبکزئی ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 94 فٹ ہے اور وہاں 30 فٹ پانی موجود ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیاکہ گوادر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کے تینوں ڈیمز میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول کے قریب پہنچ گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گوادرکے شادی کور ڈیم میں پانی کی گنجائش 82 فٹ ہے لیکن وہاں صرف 2 فٹ پانی دستیاب ہے، اسی طرح سوار ڈیم میں ڈیڑھ فٹ پانی اور آکڑا کور ڈیم میں بھی صرف 2 فٹ پانی موجود ہے۔

Previous Post

میوزک میلے کے دوران فلسطینی پرچم لہرانے پر آئرئش بینڈ کو اسٹیج سے اتار دیا گیا

Next Post

بنگلادیش نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Next Post
بنگلادیش نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

بنگلادیش نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم