ڈھاکا: بنگلادیش نے نیدرلینڈز کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے جمعہ کو نیدرلینڈز کے خلاف 3 میچوں کی ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ لٹن داس ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ بنگلا دیشی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جو 30 اگست سے 3 ستمبر تک بنگلادیش میں ہی کھیلی جائے گی۔
دوسری جانب ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ میں بنگلا دیش کو گروپ بی میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم اپنا پہلا میچ 11 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گی، اس کے بعد 13 ستمبر کو سری لنکا اور 16 ستمبر کو افغانستان سے مقابلہ ہوگا۔
بنگلادیش کے اسکواڈ میں لٹن داس (کپتان)، تنزید حسن، پرویز حسین ، سیف حسن، توحید ہری دوئے، جاکر علی ، شميم حسین، قاضی نورالحسن ، مہدی حسن، ریشاد حسین، ناصم احمد، مستفیض الرحمان، تنزیم حسن ، تسکین احمد، شرفل اسلام اور سیف الدین شامل ہیں۔