Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in بین الاقوامی
0
حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

اسرائیل نے ایک بار پھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے ہتھیار نہ ڈالنے کی صورت میں سخت نتائج کی دھمکی دیدی۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ اگر حماس نے ہتھیار نہ ڈالے اور یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ حماس نے اُن کی بات نہ مانی تو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ شہر کو رفح اور بیت ہنون کی طرح تباہ کر دیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع کا بیان وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے، نیتن یاہو نے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انہوں نے غزہ شہر پر قبضے اور حماس کو شکست دینے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ادھر حماس نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو عالمی ثالثوں کی جنگ بندی کو ششوں کو نظر انداز کرکے غزہ شہر پر قبضے کی جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب قابض صیہونی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیوں میں کمی نہ آسکی، اسرائیلی فوج نے غزہ میں صبح سے اب تک مزید 65 فلسطینی شہید کردیے۔غزہ میں اسرائیلی فوج نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 71 فلسطینیوں کو شہید کردیا، شہید افراد میں امداد کے منتظر 24 افراد بھی شامل تھے۔عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 62 ہزار 263 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ57 ہزار 365 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں قحط کی صورتحال برقرار ہے، بھوک کی شدت کے باعث مزید 2 فلسطینی دم توڑ گئے۔اقوام متحدہ نے بھی غزہ کو قحط زدہ قرار دے دیا ہے، اقوام متحدہ کے گلوبل ہنگر مانیٹر انٹیگریٹڈ فوڈ سیکیورٹی فیز کلاسیفیکیشن (آئی پی سی) کی رپورٹ میں کہا گیا کہ اس وقت 5 لاکھ 14 ہزار فلسطینی، یعنی غزہ کی آبادی کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ قحط کا شکار ہے اور یہ تعداد ستمبر کے آخر تک 6 لاکھ 41 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔

Previous Post

بنگلادیش نے ایشیا کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Next Post

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو دیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

Next Post
کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو دیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو دیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم