Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو دیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

Web Desk by Web Desk
اگست 23, 2025
in پاکستان
0
کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو دیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر انتظام ٹاؤنز کو دیے گئے تمام فنڈز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

کراچی کے بلدیاتی سیٹ اپ میں9 ٹاؤنز جماعت اسلامی کے زیر انتظام ہیں۔میئر کراچی کا دعویٰ ہے کہ جماعت اسلامی کے ٹاؤنز چیئرمین کو گزشتہ 26ماہ کے دوران 27 ارب روپے دیے گئے جبکہ جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ان کے ٹاؤنز میں ترقیاتی فنڈز کے نام پر ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ جو رقم دی گئی وہ تنخواہوں میں چلی گئی۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق لیاقت آباد ٹاؤن کو ہر ماہ 9.916 کروڑ روپے ملتے ہیں۔ اس میں 7 کروڑ 79 لاکھ 11 ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتے ہیں جبکہ 2 کروڑ 12 لاکھ 52 ہزار روپے بچتے ہیں۔نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کو ہر ماہ 13 کروڑ 33 لاکھ 36 ہزار روپے ملتے ہیں۔ اس میں 7 کروڑ 19 لاکھ 11 ہزار روپے تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتے ہیں جبکہ 6 کروڑ 21 لاکھ 40 ہزار روپے بچتے ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ناظم آباد ٹاؤن کو ہر ماہ 9 کروڑ 71 لاکھ 74 ہزار روپے ملتے ہیں۔ اس میں 5 کروڑ 57 لاکھ 65 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ 4 کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار روپے بچتے ہیں۔

نیوکراچی ٹاؤن کو ہر ماہ 18 کروڑ 77 لاکھ 91 ہزار روپے ملتے ہیں۔ 11 کروڑ 93 لاکھ 38 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ 6 کروڑ 84 لاکھ 53 ہزار بچتے ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کو ہر ماہ 13 کروڑ 46 لاکھ 89 ہزار روپے ملتے ہیں۔ 10 کروڑ 12 لاکھ 56 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ 3 کروڑ 34 لاکھ 33 ہزار روپے بچتے ہیں۔گلشن ٹاؤن کو ہر ماہ 6 کروڑ 51 لاکھ 84 ہزار روپے ملتے ہیں۔ 4 کروڑ 99 لاکھ 72 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ ایک کروڑ 52 لاکھ 12 ہزار روپے بچتے ہیں۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق جناح ٹاؤن کو ہر ماہ 8 کروڑ 26 لاکھ 61 ہزار روپے ملتے ہیں۔ 6 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ 2 کروڑ 25 لاکھ 25 ہزار روپے بچتے ہیں۔لانڈھی ٹاؤن کو ہر ماہ 12 کروڑ 84 لاکھ 2ہزار روپے ملتے ہیں۔ 10 کروڑ 96 لاکھ 56 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ ایک کروڑ 87 لاکھ 46 ہزار روپے بچتے ہیں۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ماڈل کالونی ٹاؤن کو ہر ماہ 8 کروڑ 99 لاکھ 29 ہزار روپے ملتے ہیں۔ 7 کروڑ 86 لاکھ 14 ہزار روپے تنخواہوں میں چلے جاتے ہیں جبکہ ایک کروڑ 13 لاکھ 15 ہزار روپے بچتے ہیں

یعنی ایک ارب 18 کروڑ روپے ہر ماہ ان 9 ٹاؤنز کو ملتے ہیں۔ جس میں سے 72.46 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں خرچ ہوتے ہیں اور 29.45 کروڑ روپے ماہانہ بچت ہوتی ہے۔اگر گزشتہ 26 ماہ میں ان ٹاؤنز کی بچت کا جائزہ لیں تو 7 ارب 68 کروڑ اور 64 لاکھ سے زیادہ کی بچت ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے تمام ٹاؤنز کو مختلف یوٹیلٹی ٹیکسز کی مد میں بھِی لاکھوں روپے ماہانہ کی آمدنی ہوتی ہے۔

Previous Post

حماس نے ہتھیار نہ ڈالے تو جلد جہنم کے دروازے کھل جائیں گے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

Next Post

کینیڈاکا امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنےکا فیصلہ

Next Post
کینیڈاکا امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنےکا فیصلہ

کینیڈاکا امریکی مصنوعات پر عائد جوابی ٹیکس ختم کرنےکا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم