Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق، 60 زخمی

Web Desk by Web Desk
اگست 24, 2025
in پاکستان, موسم
0
ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 10 افراد جاں بحق، 60 زخمی

اسلام آباد / لاہور / پشاور : پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور آندھی طوفان نے تباہی مچا دی۔ مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، متعدد مکانات منہدم ہو گئے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

خیبرپختونخوا: تیز ہواؤں سے چھتیں اُڑ گئیں، بجلی بند
ڈیرہ اسماعیل خان میں 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور طوفانی بارش نے نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، کئی گھروں کی چھتیں گر گئیں، بجلی کے کھمبے اور تار گرنے سے شہر بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ردان میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے، ہری پور میں ڈیم کے سپیل ویز کھول دیے گئے۔

آزاد کشمیر میں مٹی کے تودے گرنے سے چار مکانات منہدم ہو گئے جبکہ ایک مسجد شہید ہو گئی۔ کئی دیہاتی علاقوں میں رابطہ سڑکیں متاثر ہوئیں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے۔

پنجاب: بارش سے شہروں میں پانی داخل، بجلی غائب
لاہور کے متعدد علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔ گلبرگ، شاد باغ، جیل روڈ، مغلپورہ اور گڑھی شاہو میں پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا۔
چشتیاں، سانگلہ ہل اور چناب نگر میں تیز آندھی کے باعث بجلی کے کھمبے گر گئے، کئی فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ حافظ آباد، گوجرانوالہ، جہلم اور چنیوٹ میں بھی شدید بارشوں نے معمولات زندگی متاثر کیے۔

اسلام آباد و راولپنڈی: نالوں میں طغیانی، سڑکیں زیر آب
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔ بہارہ کہو کا اٹھال چوک مکمل طور پر زیر آب آ گیا، پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔ راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہونے پر سپیل ویز کھول دیے گئے۔

مری و شمالی علاقہ جات: لینڈ سلائیڈنگ، تعلیمی ادارے بند
مری اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی سے خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے۔ کوہالہ روڈ، پتریاٹہ، کوٹلی ستیاں اور بائی پاس سڑکیں ملبے کے باعث بند ہو گئی ہیں۔
دریائے گلگت کے بہاؤ میں اضافے کے پیش نظر کنارے پر واقع ہوٹلز بند کر دیے گئے، قریبی اسکول پیر کے روز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی وارننگ، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ندی نالوں، دریا کنارے اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ امدادی اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

Previous Post

بلوچستان کی ترقی اولین ترجیح، فیلڈ مارشل کا تربت میں دوٹوک پیغام

Next Post

ھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند، کئی دیہات زیر آب

Next Post
بھارتی آبی جارحیت: پاکستان کیجانب پانی چھوڑ دیا، گنڈا سنگھ والا پر سیلابی صورتحال

ھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند، کئی دیہات زیر آب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم