Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں شدید بارشیں ، سیلابی صورتحال سنگین، تربیلا ڈیم 99 فیصد بھر گیا

Web Desk by Web Desk
اگست 24, 2025
in پاکستان
0
پنجاب میں شدید بارشیں ، سیلابی صورتحال سنگین، تربیلا ڈیم 99 فیصد بھر گیا

لاہور:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تربیلا ڈیم 99 فیصد بھر چکا ہے جبکہ دریائے ستلج، سندھ اور دیگر مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو گئی ہیں اور متعدد آبادیوں میں سیلابی پانی داخل ہو چکا ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1549.20 فٹ تک پہنچ چکی ہے جو اس کی گنجائش کا 99 فیصد ہے۔ منگلا ڈیم بھی 76 فیصد بھر چکا ہے جہاں پانی کی سطح 1219.40 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ دیگر ڈیمز جیسے راول، خانپور اور سملی میں بھی پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔ادھر دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، جہاں پانی کی آمد 5 لاکھ 43 ہزار 184 کیوسک اور اخراج 5 لاکھ 7 ہزار 853 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

فلڈ ڈویژن کے مطابق تربیلا کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے، جبکہ دریائے راوی، جہلم، چناب، کابل اور ناری کے اہم مقامات پر بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہو چکی ہیں، جبکہ کئی نشیبی علاقے زیر آب آ چکے ہیں۔ پاکپتن، قصور، اوکاڑہ اور بہاولنگر کے متاثرہ دیہی علاقوں میں سیلابی پانی آبادیوں میں داخل ہو گیا ہے، جہاں ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑ رہی ہے۔

ڈی جی خان اور راجن پور کے پہاڑی برساتی نالوں میں فی الحال بہاؤ معمول کے مطابق ہے، تاہم متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے سے گنڈا سنگھ والا کے مقام پر سیلابی صورتحال مزید بگڑ گئی ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقوں میں ریلیف کیمپس قائم کرنے، امدادی سامان کی فراہمی اور نقل مکانی کرنے والوں کو سہولت دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔محکمہ موسمیات اور فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے چند دنوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس سے سیلابی خطرات میں اضافہ متوقع ہے۔

Previous Post

ھارت کے پانی چھوڑنے سے دریائے چناب اور ستلج میں پانی کی سطح بلند، کئی دیہات زیر آب

Next Post

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین ، 30 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

Next Post
خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین ، 30 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیلابی صورتحال سنگین ، 30 اگست تک شدید بارشوں کا الرٹ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم