Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شادی کے بندھن سے پہلے شہادت، اسرائیلی بمباری سے شہید صحافی کا زندگی بھر ساتھ کا خواب ادھورا رہ گیا

Web Desk by Web Desk
اگست 26, 2025
in بین الاقوامی
0
شادی کے بندھن سے پہلے شہادت، اسرائیلی بمباری سے شہید صحافی کا زندگی بھر ساتھ کا خواب ادھورا رہ گیا

اسرائیلی مظالم کا حال دنیا کو بتانے والوں کےخواب بھی اسرائیلی حملوں نے اُجاڑ دیے۔

غزہ کے النصر اسپتال پر بمباری میں شہید ہونے والے الجزیرہ کے فوٹو جرنلسٹ محمد سلامہ چند دن بعد صحافی ہالا عصفور ‘Hala Asfour’سے شادی کے بندھن میں بندھنے والے تھے۔لیکن اسرائیلی بمباری نے زندگی بھر ساتھ نبھانےکا خواب پورا نہ ہونے دیا ا وریہ ساتھ شروع ہونے سے پہلے ہی ہمیشہ کے بچھڑنے میں بدل گیا۔

صبر و ہمت کا پیکر بنی صحافی ہالا عصفور ‘Hala Asfour’ نے حوصلے سے زندگی کا ساتھی بننے والے کو سفر آخرت پر روانہ کیا۔یاد رہےکہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز غزہ کے النصر اسپتال کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت 20 افراد کی شہادت ہوئی۔

شہید ہونے والے صحافیوں میں الجریزہ کے فوٹو جرنلسٹ محمدسلامہ، غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کے کیمرامین حسام المصری، امریکی خبرایجنسی ایسوسی ایٹڈپریس اور برطانوی اخبار دی انڈیپینڈنٹ کے نامہ نگار مریم ابودقہ، امریکی ٹی وی این بی سی نیٹ ورک کے صحافی ابوطحٰہ اور قدس نیوز کے احمد ابو عزیز شامل تھے۔

Previous Post

برطانیہ میں تربیتی پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 افراد ہلاک

Next Post

جولائی 2024 کے مقابلے میں پاکستان کو جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں26 کروڑ ڈالر کا اضافہ

Next Post
جولائی 2024 کے مقابلے میں پاکستان کو جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں26 کروڑ ڈالر کا اضافہ

جولائی 2024 کے مقابلے میں پاکستان کو جولائی 2025 کی غیر ملکی فنڈنگ میں26 کروڑ ڈالر کا اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم