وارسا: پولینڈ کے وسطی علاقے میں ایئر شو کی تیاری کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولش فضائیہ کا F-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پائلٹ ایئر شو کی ریہرسل کے دوران طیارے کو لوپ کرانے کی کوشش کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ بلندی کا درست اندازہ لگائے بغیر زمین کی طرف تیزی سے آیا اور زور دار دھماکے سے زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔
پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع تک نہیں مل سکا۔واقعے کے بعد ایئر شو فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا۔ اس ایونٹ میں دنیا کے 20 مختلف ملکوں کے 150 طیارے شرکت کرنے والے تھے۔ حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔