اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس یکم ستمبر کو شام 5 بجے طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس وزیراعظم کی ایڈوائس پر بلایا گیا ہے۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں اہم قومی امور پر غور کیا جائے گا، جب کہ ربیع الاول کی آمد کے پیش نظر خصوصی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ربیع الاول کو عقیدت و احترام سے منانے کی ہدایات دی ہیں۔ اجلاس کے دوران ارکان اسمبلی سیرتِ نبوی ﷺ پر خصوصی تقاریر کریں گے اور حضور اکرم ﷺ کی شان میں قرارداد بھی منظور کی جائے گی۔
اس کے ساتھ ساتھ پارلیمنٹ ہاؤس میں خطاطی کی نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں نبی کریم ﷺ کی شان میں تیار کیے گئے فن پارے پیش کیے جائیں گے۔