Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2025
in پاکستان
0
فیلڈ مارشل کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اور کرتارپور کا دورہ کیا اور متاثرین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران کور کمانڈر گوجرانوالہ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔فیلڈ مارشل کو بارشوں کے نئے سپیل اور اس کے پیش نظر اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے جوانوں اور سول انتظامیہ کے درمیان مثالی کوآرڈی نیشن کو سراہا اور ریسکیو سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کرتارپور میں سکھ برادری سے بھی ملاقات کی اور متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرتارپور سمیت تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا، مذہبی مقامات اور اقلیتوں کا تحفظ ریاست پاکستان اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکھ برادری نے فیلڈ مارشل کی آمد کا خیر مقدم کیا، اور سکھ برادری نے سیالکوٹ سیکٹر کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ بھی ادا کیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل نے جوانوں کے قوم کی خدمت کے جذبے اور تیاریوں کو سراہا اور مشکل حالات میں امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے اقدامات پر بھی جوانوں کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دربار صاحب کرتاپور کا فضائی جائزہ بھی لیا اور سید عاصم منیر نے سول انتظامیہ کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے لوگوں کی مدد کرنے، ان کی جان و مال بچانے پر سول انتظامیہ کی تعریف کی۔

Previous Post

پنجاب میں دریاؤں کی سیلابی صورتحال سنگین، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

Next Post

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، تازہ حملوں میں 61 فلسطینی شہید، قحط سے اموات 317 تک جا پہنچیں

Next Post
غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، تازہ حملوں میں 61 فلسطینی شہید، قحط سے اموات 317 تک جا پہنچیں

غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، تازہ حملوں میں 61 فلسطینی شہید، قحط سے اموات 317 تک جا پہنچیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم