Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

وزیراعظم شہبازشریف کا سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

Web Desk by Web Desk
اگست 29, 2025
in پاکستان
0
وزیراعظم شہبازشریف کا سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلابی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیلابی صورتحال پراعلی سطح اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائےاعلی،متعلقہ اداروں کےسربراہان شریک ہوں گے،وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیاجائےگا۔وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا آبی ذخائرکی تعمیر اورپانی کے بہترانتظام کیلئےحکمت عملی بنائی جا رہی ہے،آبی ذخائر مشاورت اورتمام صوبوں کی مکمل ہم آہنگی سےبنائےجائیں گے،موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے،مؤثر تیاری سے ہی قدرتی آفات کے نقصانات سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید کہاصوبوں اور وفاق نےمل کرموسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے لوگوں کو بچانا ہے،یہ ایک قومی مسئلہ ہے جس پر سب کومل کر کام کرنا ہے۔اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام سے اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں، سیلاب کی زد میں آنیوالے علاقوں کے عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔ پنجاب کے تمام متاثرین کا حق انہیں پہنچایا جائے گا، یہ وعدہ ہے، آپ کےگھروں،فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کاازالہ کریں گے،اس وقت اولین ترجیح عوام کی جان کا تحفظ ہے، شہری انتظامیہ اور ریسکیو کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔

خیال رہےکہ بھارت کی آبی جارحیت کےباعث پنجاب کےدریاؤں میں تباہ کن سیلابی صورتحال برقرار ہے۔ دریائے راوی،چناب اورستلج میں اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔ 7 اضلاع کے کئی علاقے لپیٹ میں آچکے ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ محفوظ مقامات پرمنتقل ہورہے ہیں،بڑے پیمانے پر زرعی زمینیں اورفصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

Previous Post

بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کی درخواست، سماعت کل تک ملتوی

Next Post

سیلاب سے صوبہ بھر میں ایک ہزار 839 موضع جات کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے

Next Post
سیلاب سے صوبہ بھر میں ایک ہزار 839 موضع جات کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے

سیلاب سے صوبہ بھر میں ایک ہزار 839 موضع جات کو نقصان پہنچا، پی ڈی ایم اے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کے درجنوں علاقے زیرِ آب، سینکڑوں بستیاں متاثر
  • امریکہ کی بھارت پر انحصار کی پالیسی ناکام ہوچکی ، پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار قرار، امریکی جریدے کی تازہ رپورٹ
  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم