Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان نے 2600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 1, 2025
in بین الاقوامی, پاکستان, تجارت
0
بھارت سے مذاکرات برابری کی بنیاد پر ہوں گے: اسحاق ڈار

اسلام آباد: وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ قومی تاریخ میں پہلی مرتبہ تاریخی اقدام کے تحت پاکستان نے وقت سے پہلے ہی 2600 ارب روپے کا قرض ادا کر دیا ۔

ایک بیان میں خرم شہزاد نے کہا کہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کر دیا اور صرف 2 ماہ بعد 29 اگست 2025 کو ڈیبٹ مینجمنٹ آفس نے 1133 ارب روپے قرضہ کی ایک اور یادگار واپسی سر انجام د ی جس سے اسٹیٹ بینک کے قرض کی ادائیگی 1633 ارب روپے ہو گئی۔

خرم شہزاد نے کہا کہ وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے واجب الادا 1633 ارب روپے کے قرضے کو ادا کر دیا اور یہ صرف 59 دنوں میں کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ قبل ازیں وزارت خزانہ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 1000 ارب روپے کا مقامی تجارتی مارکیٹ کا قرض ادا کیا تھا جو پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کا قرض کی ادائیگی کا پہلا اقدام تھا۔

وزیر خزانہ کے مشیر کے مطابق مرکزی بینک اور کمرشل دونوں سمیت ایک سال سے بھی کم عرصے میں قرض کی کل ریٹائرمنٹ اب 2600 ارب روپے سے زیادہ ہو گئی ہے جو ملک کی مالیاتی تاریخ میں ایک بے مثال اور فیصلہ کن اقدام ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمل ابتدائی قرض کی ریٹائرمنٹ کے ذریعے عوامی مالیات کے استحکام اور مالی اعتبار کی بحالی کا عکاس ہے۔

Previous Post

لاہور، اسلام آباد، مری سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

Next Post

فغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،گھروں کو شدید نقصان

Next Post
فغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،گھروں کو شدید نقصان

فغانستان میں 6 شدت کا خطرناک زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی،گھروں کو شدید نقصان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم