Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں ہیں: سرفراز بگٹی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 2, 2025
in پاکستان
0
دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے خام خیالی میں مبتلا ہیں۔

کوئٹہ کے ایک نجی کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بعض عناصر پروپیگنڈے کے ذریعے بلوچستان کے نوجوانوں کو ریاست مخالف جذبات کی طرف مائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ایسے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوں کو حب الوطنی کے جذبے سے سرشار کریں، کیونکہ اساتذہ اللہ تعالیٰ کے منتخب لوگ ہیں جو نوجوان نسل کی کردار سازی اور تربیت میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ "جس نے ملک سے وفا کی، اللہ نے اسے عزت دی، اور جو بے وفا ہوا وہ ہمیشہ رسوا ہوا”، وزیر اعلیٰ نے زور دیا۔

سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان میں سوشل میڈیا کو بڑی حد تک منفی انداز میں استعمال کیا جا رہا ہے، اس لیے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ پروپیگنڈے کا شکار ہونے کے بجائے اپنی توجہ علم و تحقیق پر مرکوز کریں تاکہ وہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ تشدد اور ہتھیاروں کے ذریعے بلوچستان کو آزاد کرنے کا خواب دیکھنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ "بلوچ نوجوانوں کو لاحاصل جنگ کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت نوجوانوں کو دنیا کے بہترین اداروں میں تعلیم دلوانے کے لیے سکالرشپس فراہم کر رہی ہے تاکہ وہ ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ ہو سکیں۔”

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست مخالف عناصر نوجوانوں کو خودکش حملوں جیسے تباہ کن راستوں پر لے جانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ایسے عزائم ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر متوازن ترقی کو جواز بنا کر ریاست مخالف جذبات کو ہوا دینا درست رویہ نہیں۔ "حکومت پر تنقید کی جا سکتی ہے لیکن ریاست سے غداری کسی بھی صورت قبول نہیں۔”انہوں نے آئینِ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 5 ہر شہری پر ریاست سے غیر مشروط وفاداری لازم قرار دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 12 ہزار ملازمتیں مکمل شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی گئی ہیں تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ وہ علامہ اقبال انٹرنیشنل کانفرنس کے انعقاد کی تجویز کی بھرپور حمایت کریں گے کیونکہ اس طرح کے اقدامات نوجوانوں میں فکری بالیدگی پیدا کرنے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان سے محبت کو نوجوانوں کے دلوں میں راسخ کرنا ہی اصل کامیابی ہے۔

Previous Post

ہیڈ تریموں پر شدید سیلاب، انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی: وزیراعلیٰ سندھ

Next Post

حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی جانب سے امدادی اقدامات میں شمولیت کی پیشکش

Next Post
حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی جانب سے امدادی اقدامات میں شمولیت کی پیشکش

حافظ نعیم الرحمان کو جماعت اسلامی بنگلہ دیش کی جانب سے امدادی اقدامات میں شمولیت کی پیشکش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں کے بجلی بلوں میں ریلیف کیلئے آئی ایم ایف سے رابطے کی ہدایت کردی
  • اسرائیلی حملہ: قطری وزیراعظم آج امریکی صدر سے اہم ملاقات کریں گے
  • پنجاب: سیلاب سے 97 شہری جاں بحق اور 2300 سے زائد دیہات متاثرہوئے، رپورٹ جاری
  • ‘کوئی فلسطینی ریاست نہیں بنے گی’، نیتن یاہو نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے پر دستخط کردیے
  • جلالپور پیر والا: نجی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں مزید 2 لاشیں برآمد، درخت پر پناہ لینے والے 2 افراد ریسکیو

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم