پاکستان کی تیز ترین خاتون ایتھلیٹ تامین خان ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے دستبردار ہوگئیں۔
تامین خان انجری کی وجہ سے ٹوکیو میں ہونے والے ایونٹ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔ان کو رواں ماہ ٹوکیو میں ہونیوالے ایونٹ میں 100 میٹر کی دوڑ میں حصہ لینا تھا۔ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے خصوصی طور پر تامین کیلئے ورلڈ چیمپئن شپ کی انٹری حاصل کی تھی۔
پاکستانی ایتھلیٹ کو 3 روز قبل ٹریننگ کے دوران انجری ہوئی تھی۔ایم آر آئی رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹرز نے تامین کو مزید 2 ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی واحد نمائندگی اب جیولن تھروور ارشد ندیم کریں گے۔