Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، درجنوں ہلاکتیں

Web Desk by Web Desk
ستمبر 5, 2025
in بین الاقوامی
0
مقبوضہ کشمیر اور بھارتی پنجاب میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، درجنوں ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید بارشوں نے زندگی کا نظام درہم برہم کر دیا ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے اور کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور نظامِ زندگی معطل ہو گیا۔

حکام کے مطابق تقریباً 10 ہزار افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سری نگر-جموں شاہراہ بدستور بند ہے جبکہ ریلوے نظام بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سری نگر سمیت مختلف اضلاع میں شہریوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔

شدید بارشوں کے نتیجے میں دریائے چناب اور دریائے جہلم میں شدید طغیانی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ ضلع بڈگام میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ بڑھتے پانی کے دباؤ کے پیش نظر مقبوضہ کشمیر کے کئی دیہات میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

ادھر بھارت کے دیگر حصوں میں بھی بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ دریائے جمنا اور جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی ہے۔ اس صورتحال میں سلال اور بگلیہار ڈیم کے دروازے کھول دیے گئے ہیں تاکہ ڈیموں پر دباؤ کم کیا جا سکے۔ تاہم اس پانی کے اخراج نے نشیبی علاقوں میں تباہی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

جمنا سے نکلنے والا پانی نئی دہلی کے نشیبی علاقوں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث ہزاروں افراد کو وہاں سے بھی محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔ دارالحکومت کے متعدد علاقے زیرِ آب ہیں اور روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بھارتی ریاست پنجاب کو آفت زدہ علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔ وہاں پر طوفانی بارشوں اور دریاؤں میں پہلے سے موجود طغیانی کے ساتھ ڈیموں سے مزید پانی چھوڑنے کے باعث تباہی مزید بڑھ گئی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق صرف پنجاب میں 37 افراد ہلاک جبکہ ساڑھے 3 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

سیلابی پانی نے ریاست پنجاب کے 1600 سے زائد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور وسیع رقبے پر کھڑی فصلیں برباد ہو گئی ہیں۔ زراعت پر ان نقصانات کے اثرات آنے والے مہینوں میں شدت سے سامنے آئیں گے۔

بھارتی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بارشوں کا یہ سلسلہ 6 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ نئی دہلی، اتر پردیش، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں مزید بارشوں سے صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے اور فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

Previous Post

پنجاب کے دریاؤں کا سیلابی ریلا آج پنجند پہنچے گا، ریلےکا 2 دن بعدگڈوبیراج پہنچنے کا امکان

Next Post

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجےشاہ ریز خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

Next Post
جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجےشاہ ریز خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجےشاہ ریز خان کوٹ لکھپت جیل سے رہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم