Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مون سون کے 10 ویں اسپیل کا الرٹ جاری، طوفانی بارشیں متوقع، ندی نالے بپھرنے سے فلش فلڈنگ کا خدشہ

Web Desk by Web Desk
جنوری 31, 2026
in موسم
0
مون سون کے 10 ویں اسپیل کا الرٹ جاری، طوفانی بارشیں متوقع، ندی نالے بپھرنے سے فلش فلڈنگ کا خدشہ

لاہور: پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے 10 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کردیا۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے 6 سے 9 ستمبر تک صوبے کے بیشتر اضلاع میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے اور کچھ علاقوں میں فلش فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 ویں اسپیل میں راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم،گوجرانولہ،لاہور اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ نارووال، حافظ آباد، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، سرگودھا اور میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 7 سے 9 ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

دوسری جانب ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ دریائےچناب، راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال کا سامناہے جب کہ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث ندی نالے بپھرسکتےہیں۔

Previous Post

دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Next Post

امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ‘محکمہ جنگ’ رکھ دیا

Next Post
امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر ‘محکمہ جنگ’ رکھ دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ دفاع کا نام بدل کر 'محکمہ جنگ' رکھ دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم