سندھ میں بارشوں کی پیشگوئی، صدر مملکت آصف زرداری کی اداروں کو ہدایت
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ میں متوقع بارشوں کے پیش نظر تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کے بعد صدر زرداری نے صوبائی حکومت، ضلعی اور بلدیاتی اداروں کو ہدایت دی کہ وہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ شہری علاقوں خصوصاً نشیبی اور ساحلی مقامات پر نکاسی آب اور عوام کے تحفظ کے لیے فوری انتظامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی صدر نے متعلقہ حکام کو تاکید کی کہ حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے اور ضرورت پڑنے پر لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کے لیے مکمل تیاریاں رکھی جائیں۔