Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج اور کل گرج چمک کیساتھ تیز بارش کا امکان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 8, 2025
in موسم
0
شمالی چین میں طوفانی ہوائیں، سینکڑوں پروازیں منسوخ، عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

کراچی میں علی الصبح ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، ڈیفنس اور کورنگی سمیت متعدد علاقوں میں بادل برسے، جبکہ یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد اور منظور کالونی میں بھی بوندا باندی ہوئی جس کے باعث نشیبی مقامات پر پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شہر میں اگلے دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جس سے اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی موسمی سسٹم شدت اختیار کرگیا ہے۔ حیدرآباد، سجاول، ٹھٹھہ، سکھر اور نوشہرو فیروز سمیت کئی اضلاع میں تیز بارشیں ہوئیں، جبکہ تھرپارکر، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 10 ستمبر تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

ادھر پنجاب میں بھی بارشوں کا نیا سلسلہ متوقع ہے۔ لاہور، راولپنڈی، گجرات اور بہاولپور سمیت کئی شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بارشوں سے مشکلات مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Previous Post

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالے ملکوں میں شامل ہے: برطانوی ہائی کمشنر

Next Post

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا

Next Post
آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا

آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، 3 ہفتوں میں 20 کلو کا تھیلا 1050 روپے تک مہنگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم