تیسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقا کو 342 رنز کے تاریخی مارجن سے شکست دے کر ون ڈے کرکٹ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح حاصل کی۔
ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ پر 414 رنز اسکور کیے، جس میں جیکب بیتھل نے 110 اور جو روٹ نے 100 رنز بنائے، جبکہ جیمی اسمتھ اور جوز بٹلر نے 62، 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلیں۔
جنوبی افریقی ٹیم صرف 72 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اور کیشو مہاراج و کوربن بوش نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوفرا آرچر نے 18 رنز کے عوض 4 وکٹیں لے کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا، جب کہ پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ کیشو مہاراج اور جو روٹ کو دیا گیا۔
تین ایک روزہ میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا نے ابتدائی دونوں میچز بالترتیب 7 وکٹ اور 5 رنز سے جیتے تھے۔ انگلینڈ کی اس فتح سے قبل ان کی سب سے بڑی رنز کے اعتبار سے فتح 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 242 رنز کی تھی۔ اب انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی 20 میچز 10 ستمبر سے شروع ہوں گے۔