اسپین کے کارلوس الکاریز نے یو ایس اوپن ٹائٹل جیت لیا
اسپین کے کارلوس الکاریز نے امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں عالمی نمبر ایک اٹلی کے یانک سنر کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ الکاریز نے فائنل میں 6-2, 3-6, 6-1, 6-4 سے فتح حاصل کی اور گرینڈ سلیم ٹینس کی تاریخ کے سب سے بڑے انعام 5 ملین ڈالر کے حقدار بن گئے۔
یو ایس اوپن کے فائنل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی میچ دیکھا۔ اس کامیابی کے ساتھ کارلوس الکاریز نے ٹینس کی دنیا میں اپنی ایک نئی تاریخ رقم کی۔