قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں حاصل ہونے والی جیت سیلاب متاثرین کے نام کر دی۔
کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اعلان کیا کہ سیریز کے تمام میچوں کی فیس بھی فلڈ ریلیف فنڈ میں دی جائے گی تاکہ سیلاب زدگان کی مدد کی جا سکے۔
تین ملکی سیریز کے فائنل میں نواز کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دی، جس سے ٹیم نے شائقین کے دل جیت لیے۔
سلمان علی آغا نے کہا کہ "ہم مشکل کی گھڑی میں مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں” اور سب سے اپیل کی کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ "وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے” اور قوم سے فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔