Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

اعجاز چودھری کی نااہلی کے خلاف درخواست، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 8, 2025
in پاکستان
0

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے ابتدائی سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سماعت جسٹس احمد ندیم ارشد نے کی، جس دوران وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کے وکلاء نے مؤقف اپنایا کہ اعجاز چودھری کو 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے اور اس کے بعد الیکشن کمیشن نے قانون کے مطابق ان کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اعجاز چودھری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سزا کے باوجود انہیں نااہل قرار دینے سے پہلے ان کا مؤقف سنا جانا ضروری تھا، اور بغیر سماعت کے نااہلی غیر آئینی ہے۔

عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو بعد میں سنایا جائے گا۔

Previous Post

پی ایس ایکس 100 انڈیکس نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

Next Post

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کا 8 ستمبر کو پاکستان کا دورہ

Next Post
قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کا 8 ستمبر کو پاکستان کا دورہ

قازقستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کا 8 ستمبر کو پاکستان کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم