راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج راولپنڈی سجاول خان انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج شام ساڑھے پانچ بجے صوفیاں والا قبرستان، کامونکی (گوجرانوالہ) میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد تدفین آبائی علاقے میں ہوگی۔
جج سجاول خان کے انتقال پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار نے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ بار عہدیداران کے مطابق مرحوم ایک قابل اور دیانتدار جج تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔