Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب میں ایئر لفٹ ڈرون سروس، ریسکیو آپریشنز میں نیا سنگ میل عبور

Web Desk by Web Desk
ستمبر 11, 2025
in پاکستان
0
پنجاب میں ایئر لفٹ ڈرون سروس، ریسکیو آپریشنز میں نیا سنگ میل عبور

لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب اور دیگر ہنگامی حالات میں ریسکیو آپریشنز کو مزید مؤثر بنانے کے لیے جدید ایئر لفٹ ڈرون حاصل کر لیا ہے۔ یہ ڈرون 200 کلوگرام وزن، یعنی ایک بالغ انسان کو اٹھا کر محفوظ مقام تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی ایمرجنسی ایئر لفٹ سروس "پنجاب سول ڈیفنس ریزیلئنس کور” کے تحت استعمال میں لائی جا رہی ہے۔

سیکرٹری داخلہ پنجاب کے مطابق ڈرون کی ابتدائی ٹیسٹ فلائٹس لاہور میں کی گئیں، جس کے بعد اب اسے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں، خاص طور پر ملتان بھیجا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے پھنسے ہوئے افراد کو بروقت ریسکیو کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ مستقبل میں مزید 10 ایئر لفٹ ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ سول ڈیفنس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا سکے۔

سیکرٹری داخلہ نے سول ڈیفنس کے اہلکاروں اور رضاکاروں کو "فرنٹ لائن سولجرز” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی جانیں بچانے کے لیے دن رات سرگرم ہیں۔ اس وقت سول ڈیفنس ریزیلئنس کور کے تحت شہریوں کی بطور رضاکار رجسٹریشن بھی جاری ہے تاکہ ہنگامی حالات میں عوامی تعاون کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

Previous Post

قائداعظم محمد علی جناحؒ کی 77ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

Next Post

مریم نواز: سیلاب متاثرین کی مسیحا، عوام کے دلوں کی حقیقی آواز

Next Post
مریم نواز: سیلاب متاثرین کی مسیحا، عوام کے دلوں کی حقیقی آواز

مریم نواز: سیلاب متاثرین کی مسیحا، عوام کے دلوں کی حقیقی آواز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم