لاہور: سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران مریم نواز شریف کی جانب سے متاثرین کے دکھ درد میں شریک ہونے اور ان کی خدمت کو عوام نے بے حد سراہا ہے۔
دخترِ پنجاب مریم نواز نے سیلاب زدگان کے درمیان جا کر نہ صرف ان کے مسائل سنے بلکہ خلوص اور محبت کے ساتھ متاثرہ خاندانوں کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ بے گھر خواتین نے انہیں دعائیں دیں اور متاثرین نے مریم نواز کو اپنی مسیحا قرار دیا۔
ان کی محنت اور عوامی خدمت کے اعتراف میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تعریف کی۔ مبصرین کے مطابق مریم نواز کی عوامی مقبولیت اور متاثرین کے ساتھ عملی ہمدردی انہیں ایک مؤثر اور متحرک رہنما کے طور پر سامنے لا رہی ہے۔