Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں، انسانی جانیں اور زرعی معیشت شدید متاثر

Web Desk by Web Desk
ستمبر 11, 2025
in پاکستان
0
پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں، انسانی جانیں اور زرعی معیشت شدید متاثر

ملتان/مظفرگڑھ/بہاولنگر/رحیم یار خان (نمائندگان خصوصی) پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ سیلاب نے جہاں انسانی زندگیوں کو خطرات سے دوچار کر دیا ہے وہیں زرعی معیشت کو بھی بھاری نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کشتیوں کے حادثات، بچوں کی ہلاکت اور ہزاروں افراد کی بے دخلی کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

تحصیل جلالپور پیر والا (ملتان) میں سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے والی کشتی اوباڑو کے قریب جنوبی قائد ملت سکول کے پاس الٹ گئی۔ کشتی میں 19 افراد سوار تھے جن میں سے 18 کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم ایک شخص لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔اسی روز تحصیل علی پور (مظفرگڑھ) کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کشتی میں 10 سے زائد افراد سوار تھے۔ ایک شخص کے کشتی میں لٹکنے کی کوشش کے باعث توازن بگڑ گیا، تاہم خوش قسمتی سے تمام افراد بحفاظت بچا لیے گئے۔

بستی کلر والی (بہاولنگر) میں دریائے ستلج میں 12 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ اہل علاقہ اور ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد لاش برآمد کی۔رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور نوروالا میں کئی دہائیوں بعد خشک علاقہ دوبارہ دریائے چناب کے پانی میں ڈوب گیا۔ اچانک صورتحال کے باعث ہزاروں افراد کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا۔

ہیڈ پنجند پر دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی جو سمکہ چاچڑاں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ تونسہ بیراج (دریائے سندھ) پر تقریباً 2 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پیش قدمی کر رہا ہے۔ تریموں بیراج پر پانی کی سطح میں معمولی کمی ضرور آئی مگر ریلا اب بھی سندھ کی جانب رواں دواں ہے۔ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 1 لاکھ 82 ہزار کیوسک سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور انخلا کے آپریشنز جاری ہیں۔ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ماہرین کے مطابق موجودہ صورتحال ایک قومی ہنگامی حالت کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مستقبل میں ایسے قدرتی بحرانوں سے نمٹنے کے لیے مؤثر فلڈ مینجمنٹ پالیسی اپنانا ہوگی تاکہ انسانی جانوں اور معیشت کو بڑے پیمانے پر نقصانات سے بچایا جا سکے۔

Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر قطر روانہ

Next Post

ریکوڈک منصوبے کی لاگت بڑھ کر 7.48 ارب ڈالر ہوگئی

Next Post
ریکوڈک منصوبے کی لاگت بڑھ کر 7.48 ارب ڈالر ہوگئی

ریکوڈک منصوبے کی لاگت بڑھ کر 7.48 ارب ڈالر ہوگئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم