Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ریکوڈک منصوبے کی لاگت بڑھ کر 7.48 ارب ڈالر ہوگئی

Web Desk by Web Desk
ستمبر 11, 2025
in پاکستان, تجارت
0
ریکوڈک منصوبے کی لاگت بڑھ کر 7.48 ارب ڈالر ہوگئی

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کی کان کنی اور سرمایہ کاری کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے ریکو ڈیک تانبے اور سونے کے منصوبے پر چار دہائیوں کی تاخیر کے بعد بالآخر پیش رفت ہوئی ہے۔ اعلیٰ حکام نے تصدیق کی ہے کہ منصوبہ ستمبر کے آخر یا اکتوبر کے آغاز تک فنانشل کلوز حاصل کر لے گا۔

بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع یہ منصوبہ اپنی 37 سالہ مدت میں تقریباً 74 ارب ڈالر کے فری کیش فلو پیدا کرے گا اور اسے پاکستان کی مستقبل کی معاشی حکمتِ عملی کا سنگ بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔

تین سرکاری شراکت دار اداروں—او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل اور جی ایچ پی ایل—کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور جنرل اجلاسوں نے باضابطہ طور پر منصوبے کی لاگت میں 715 ملین ڈالر اضافے کی منظوری دی ہے۔ اس منظوری کے بعد منصوبے کی کل لاگت بڑھ کر 7.480 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔

حکام کے مطابق لاگت میں یہ اضافہ قرض دہندگان کی محتاط جانچ کا نتیجہ ہے، جنہوں نے مہنگائی، عالمی کموڈٹی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور اضافی ہنگامی اخراجات کو مدنظر رکھا۔

Previous Post

پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی تباہ کاریاں، انسانی جانیں اور زرعی معیشت شدید متاثر

Next Post

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گیا

Next Post
پاکستان اسٹاک ایکسچینج  ایک لاکھ 15 ہزار کی سطح عبور کر گئی، سرمایہ کاروں کا اعتماد مستحکم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار سے تجاوز کر گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • لیہ:ڈھکی کھجور اور چھوہارے کا ابھرتا ہوا مرکز، یو بی فارم عالمی ایوارڈ کی دوڑ میں شامل
  • لکی مروت میں دہشتگردوں نے نیشنل بینک کو لوٹ لیا
  • سکیورٹی فورسز کی پختونخوا میں کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 19 خوارج ہلاک
  • کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم کیسا رہے گا؟
  • بیرسٹر گوہر کے پاس عمران خان کے لئےسیاسی صورتحال بدلنے کی صلاحیت موجود,پارٹی ذرائع

Recent Comments

  1. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  2. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  3. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  4. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
  5. محمد رفیق کنویرا از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم