کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اور تیزی کا رجحان بدستور برقرار ہے۔ بدھ کے روز دن کے اختتام پر پی ایس ایکس کا ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 57 ہزار کی سطح سے اوپر بند ہوا۔
جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس تیزی سے بڑھتے ہوئے ایک لاکھ 57 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح تک جا پہنچا۔
تاہم کاروبار کے دوران معمولی مندی بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد انڈیکس واپس کچھ نیچے آ کر ایک لاکھ 57 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں جاری تیزی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملکی معاشی اشاریوں میں بہتری کا مظہر ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو اسٹاک ایکسچینج مزید نئی بلندیاں چھو سکتا ہے۔