واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے امریکی ویزے کے حامل چینی باشندوں کو اپنے پروگرام میں شامل ہونے سے روک دیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ناسا کی پریس سیکرٹری بیتھنی اسٹیونز نے کہا ہے کہ ادارے کے کام کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے چینی شہریوں کی سہولیات، مواد اور نیٹ ورک تک رسائی محدود کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چین مخالف بیانات میں اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا اور چین اس وقت چاند پر عملہ بھیجنے کے لیے ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔