Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

مریم نواز کا رحیم یار خان میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ، متاثرین کیلئے 10،10لاکھ کا اعلان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 13, 2025
in پاکستان
0
لیہ:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری

رحیم یار خان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی انتظامیہ نے انہیں سیلاب کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ مریم نواز نے سیلاب متاثرین میں دودھ کے پیکٹس، کپڑے اور جوتے بھی تقسیم کیے۔ اس موقع پر انہوں نے تعلیم حاصل کرنے والے بچوں سے خصوصی ملاقات کی اور تحائف دیے۔

مریم نواز نے اعلان کیا کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات کا مکمل ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے متاثرین میں مالی امداد کے طور پر 10، 10 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے جبکہ ایک متاثرہ شخص کو 20 لاکھ روپے کا چیک بھی دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب سیلاب زدگان کو تنہا نہیں چھوڑے گی، متاثرہ خاندانوں کے نقصانات کا مکمل حساب لگاکر معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے امدادی اداروں کو ہدایت کی کہ ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے تاکہ متاثرین کو ہر ممکن سہولت فراہم ہو سکے۔

Previous Post

بیرون ملک پاکستانیوں اور ان کے اہلخانہ کو سہولت دینا حکومت کی ترجیح ہے: اسحاق ڈار

Next Post

پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ

Next Post
پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ

پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم