Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

ملک میں اضافی بجلی اب حکومت نہیں بلکہ بڑے صارفین خود خریدیں گے

Web Desk by Web Desk
ستمبر 13, 2025
in پاکستان
0

اسلام آباد: وزارتِ توانائی نے ملک میں بجلی کی خرید و فروخت کے نئے طریقۂ کار کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب اضافی بجلی نہیں خریدے گی بلکہ بڑے صارفین خود براہِ راست بجلی خرید سکیں گے۔ اس سلسلے میں وزارت نے ویلنگ نیلامی (Wheeling Auction) کے لیے تفصیلی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔

گائیڈ لائنز کے مطابق بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی مدت پانچ سال کے لیے مقرر کی گئی ہے جس کے دوران مجموعی طور پر 800 میگاواٹ بجلی مارکیٹ میں نیلام کی جائے گی۔ بجلی کی قیمت روپے میں مقرر ہوگی جبکہ گرڈ چارجز اور سرچارجز علیحدہ لاگو ہوں گے۔ کامیاب شرکاء کو بولی کے چارجز کے ساتھ ساتھ گرڈ چارجز اور سرچارجز بھی ادا کرنا ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آزاد مارکیٹ آپریٹر ہر سال نیلامی کیلنڈر جاری کرے گا جبکہ نیلامی کی تاریخوں میں تبدیلی صرف ناگزیر حالات میں کی جا سکے گی۔ بجلی کی قیمت کا تعین آزاد مارکیٹ میں طلب اور رسد کے مطابق کیا جائے گا اور حکومت اس میں براہِ راست مداخلت نہیں کرے گی۔

مزید برآں، نیلامی کمیٹی تمام موصولہ بولیوں کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی رپورٹ آزاد مارکیٹ آپریٹر کو بھجوائے گی، جس کے بعد نیلامی کے نتائج کی حتمی منظوری نیپرا دو ہفتوں کے اندر دے گا۔وزارت توانائی کے مطابق اس نظام کے تحت بڑے صنعتی اور کمرشل صارفین کو بجلی خریدنے کا براہِ راست موقع ملے گا جبکہ حکومت پر اضافی بجلی خریدنے کا بوجھ کم ہوگا۔

Previous Post

پی آئی اے کا رواں ماہ پاکستان سےکینیڈا فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کرنے کافیصلہ

Next Post

امریکا نے 32 اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کر لیا

Next Post
امریکا نے 32 اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کر لیا

امریکا نے 32 اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کر لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم