Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا نئی جوہری پالیسی پیش کرنے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 13, 2025
in بین الاقوامی
0
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کا نئی جوہری پالیسی پیش کرنے کا اعلان

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئی جوہری پالیسی پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شمالی کوریا نہ صرف جوہری ہتھیاروں میں اضافہ کرے گا بلکہ روایتی فوج کی تعداد میں بھی توسیع کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس نئی جوہری پالیسی کا باضابطہ اعلان آئندہ پارٹی اجلاس میں کیا جائے گا۔

کم جونگ ان نے دارالحکومت پیانگ یانگ میں فوجی مشقوں کا بھی معائنہ کیا اور فوجی افسران کو مزید تیاریوں کی ہدایت دی۔ شمالی کوریائی سربراہ نے کہا کہ خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ملک کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہیومن رائٹس آفس کی ایک تازہ رپورٹ میں شمالی کوریا کے حوالے سے ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت سزائے موت پر عملدرآمد میں تیزی لا رہی ہے اور ایسے افراد کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے جو غیر ملکی فلمیں یا ٹی وی پروگرام دیکھتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک دہائی کے دوران کم جونگ ان نے اپنے اقتدار کو مزید مستحکم کیا ہے، شہریوں کو جبری مشقت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور آزادیِ اظہار پر سخت پابندیاں عائد ہیں۔ یہ رپورٹ تقریباً 300 شمالی کوریائی باشندوں کے انٹرویوز پر مبنی ہے جنہوں نے اپنے ملک میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر روشنی ڈالی۔

اقوام متحدہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جائے اور شہریوں کو انصاف اور آزادی دلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

Previous Post

امریکا نے 32 اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کر لیا

Next Post

بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی ناکام، پاکستان نے قابل اعتماد شراکت داری ثابت کردی

Next Post
بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی ناکام، پاکستان نے قابل اعتماد شراکت داری ثابت کردی

بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی ناکام، پاکستان نے قابل اعتماد شراکت داری ثابت کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم