ماسکو: روس کے علاقے کمچاتکا میں ایک بار پھر زور دار زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 39 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد روس کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق شدید نوعیت کے اس زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہنے کا خدشہ ہے، جس کے پیشِ نظر عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اس سے قبل اسی خطے میں 8.8 شدت کا تباہ کن زلزلہ آیا تھا، جو اب تک ریکارڈ کیا گیا دنیا کا چھٹا سب سے طاقتور زلزلہ شمار ہوتا ہے۔ کمچاتکا کے ساحلی علاقے اپنی زلزلہ خیز پٹی کی وجہ سے مسلسل خطرے کی زد میں رہتے ہیں جہاں وقتاً فوقتاً شدید جھٹکے آتے رہتے ہی

