Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

عراق کا تاریخی دریائے فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم

Web Desk by Web Desk
ستمبر 14, 2025
in بین الاقوامی
0
عراق کا تاریخی دریائے فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم

عراق کا تاریخی دریائے فرات ان دنوں پانی کی شدید کمی کا شکار ہے جس کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کا دریائے فرات اس وقت تاریخ کی کم ترین سطح پر بہہ رہا ہے کیونکہ ملک بدترین خشک سالی اور پانی کی شدید کمی کا سامنا کر رہا ہے۔4 کروڑ 70 لاکھ کی آبادی والے اس ملک کو بڑھتے درجہ حرارت، مستقل پانی کی قلت اور سال بہ سال جاری خشک سالیوں نے بری طرح متاثر کیا ہے۔

نجف کی یونیورسٹی کے ماہر حسن الخطیب کے مطابق گزشتہ ہفتوں میں دریائے فرات نے کئی دہائیوں میں سب سے کم سطح دیکھی ہے۔عراقی حکام کے مطابق اس وقت ملک کو و فرات سے اپنے حصے کا 35 فیصد سے بھی کم پانی مل رہا ہے۔ دریائے فرات میں پانی کی شدید کمی کی وجہ سے نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم ہوگئے ہیں۔

عراقی وزارتِ آبی وسائل کے ترجمان کا کہناہے کہ مصنوعی جھیلوں میں بھی پانی کے ذخائر عراقی تاریخ کے سب سے کم سطح پر ہیں۔پانی کے بہاؤ میں کمی نے پانی کے معیار کو بھی شدید متاثر کیا ہے اور ماحولیاتی نظام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔لوگ دریا میں خود رو آبی پودوں سے پریشان ہیں۔ہر پودا ایک دن میں 5 لیٹر پانی جذب کرتا ہے۔یہ خود رو پودے سورج کی روشنی اور آکسیجن روک کر آبی حیات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

Previous Post

سینئر صحافی سید محمد صوفی انتقال کرگئے

Next Post

نیپال: جین زی احتجاج کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر نوجوانوں نے بھارتی رپورٹرز کو گھیر کر بے عزت کر دیا

Next Post
نیپال: جین زی احتجاج کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر نوجوانوں نے بھارتی رپورٹرز کو گھیر کر بے عزت کر دیا

نیپال: جین زی احتجاج کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر نوجوانوں نے بھارتی رپورٹرز کو گھیر کر بے عزت کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم