Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

نیپال: جین زی احتجاج کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر نوجوانوں نے بھارتی رپورٹرز کو گھیر کر بے عزت کر دیا

Web Desk by Web Desk
ستمبر 14, 2025
in بین الاقوامی
0
نیپال: جین زی احتجاج کی جانبدارانہ رپورٹنگ پر نوجوانوں نے بھارتی رپورٹرز کو گھیر کر بے عزت کر دیا

نیپال میں جین زی احتجاج کی جانبدارانہ اور من پسند رپورٹنگ کرنے پر بھارتی میڈیا کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑگیا، جو بھارتی رپورٹر جہاں دکھائی دیا، نیپالی نوجوانوں نے اسے بے عزتی کرکے بھگا دیا۔

نیپال میں گزشتہ دنوں حکومت مخالف مظاہروں نے نہ صرف وزیراعظم کے پی شرما اولی کو استعفے پر مجبورکیا ہے بلکہ اس دوران بھارتی میڈیا کے خلاف نیپال کے نوجوانوں کا شدید ردعمل بھی دیکھنے میں آیا۔رپورٹس کے مطابق 11 ستمبر کو کٹھمنڈو میں جاری مظاہروں کی کوریج کرنے والےبھارتی رپورٹر اور کیمرہ مین کو مظاہرین نے گھیر لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے "گو بیک انڈین میڈیا” اور دیگر بھارت مخالف نعرے لگائے۔ صورتحال اس وقت بگڑی جب بعض بھارتی رپورٹرز پر تشدد بھی کیا گیا اور انہیں دھکے بھی دیے۔تاہم پولیس نے مداخلت کر کے معاملہ ٹھنڈا کیا۔بھارتی میڈیا کی کوریج میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے احتجاج کرنے والوں نے کیمرے کے سامنے آ کر برتن بجائے، ڈانس کیا اور جو بھارتی رپورٹر جہاں پر دکھائی دیا، نیپالی نوجوانوں نے بے عزتی کرکے اسے وہاں سے بھگا دیا۔

نیپال میں مظاہرین کا ماننا ہے کہ بھارتی میڈیا جانبدارانہ اور من پسند رپورٹنگ کررہا ہے اور ان کے احتجاج کو صرف سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف ایک تحریک کے طور پر پیش کر رہا ہے جبکہ ان کا اصل مسئلہ بدعنوانی، بے روزگاری اور سیاسی اشرافیہ کے قبضے جیسے بنیادی مسائل ہیں۔مظاہرین کے مطابق بھارتی میڈیا ان کے حقیقی مسائل کو آسان بنا کر پیش کر رہا ہے تاکہ غیر ملکی ناظرین کے لیے ایک سنسنی خیز کہانی بنائی جا سکے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیپالی کارکن نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ بھارتی میڈیا ہماری کہانی نہیں بتا رہا، وہ اپنی کہانی بنا رہا ہے۔ وہ اس کو صرف سوشل میڈیا پابندی کے گرد گھما رہے ہیں، جبکہ ہم اپنے مستقبل کے لیے نکلے ہیں۔

اس کے علاوہ یہ بھی الزام ہے کہ بھارتی میڈیا اپنی رپورٹنگ کو صرف بھارت کے مفادات تک محدود رکھتا ہے اور نیپالی عوام کی مشکلات اور ان کے مستقبل کی فکر کو پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ نیپالی حکومت نے پچھلے ہفتے سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس بند کردی تھیں جس پر نوجوانوں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور انہیں جین زی انقلاب کا نام دیا گیا تھا۔

نیپال میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے دوران 30 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی گئی تھی جس کے بعد نیپال کے وزیراعظم کے پی شرما اولی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔نیپالی وزیراعظم کے دستخط سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کے پی شرما اولی نے ملک میں جاری بحران کے آئینی حل کے لیے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے۔

Previous Post

عراق کا تاریخی دریائے فرات پانی کی شدید کمی کا شکار، نجف اور سماوہ شہر پانی سے تقریباً محروم

Next Post

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ جاری

Next Post
دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ جاری

دریائے سندھ میں گڈو ،سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں اضافہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم