کراچی: سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی یہ تقریب سندھ ہائیکورٹ میں منعقد ہوئی، جہاں سینئر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے انہیں حلف دلایا۔
تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء برادری کے ارکان اور صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن نجار سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں۔
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے مطابق جسٹس ظفر احمد راجپوت مستقل چیف جسٹس کی تعیناتی تک قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گے۔

