Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں پانی معمول پر آنے لگا، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ

Web Desk by Web Desk
ستمبر 15, 2025
in پاکستان
0
لاہور: پنجاب کے دریاؤں میں پانی معمول پر آنے لگا، پی ڈی ایم اے کی رپورٹ

لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ بتدریج معمول کی سطح کی طرف آ رہا ہے، تاہم کچھ مقامات پر اب بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے پنجند کے مقام پر اب بھی اونچے درجے کا سیلاب موجود ہے، جہاں پانی کا بہاؤ تقریباً 3 لاکھ 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 8 ہزار کیوسک ہے، جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر نچلے درجے کا سیلاب جاری ہے جہاں پانی کا بہاؤ 89 ہزار کیوسک ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب، دریائے راوی اور پنجاب کے بڑے نالوں میں پانی کا بہاؤ اس وقت معمول پر ہے۔ عرفان کاٹھیا نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں اب تک 104 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ 45 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس دوران 4700 سے زیادہ دیہات زیر آب آئے اور وسیع پیمانے پر مکانات اور فصلیں تباہ ہوئیں۔

ادارے نے مون سون بارشوں کے 11ویں سپیل کا الرٹ بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق 16 سے 19 ستمبر کے دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، جس سے پانی کی سطح میں دوبارہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

Previous Post

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، قطر پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت

Next Post

2 ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہوگا: اسحاق ڈار

Next Post
2 ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہوگا: اسحاق ڈار

2 ارب لوگوں کی نظریں اسلامی سربراہی اجلاس پر ہیں، اسرائیل کیخلاف واضح روڈمیپ نہ دیا تو یہ افسوسناک ہوگا: اسحاق ڈار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم