Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 22, 2025
in بین الاقوامی
0
بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد شام میں پہلے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان

شام میں بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلے پارلیمانی انتخابات کا اعلان

شام میں برسوں کی خونریز خانہ جنگی اور بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے بعد پہلا بڑا سیاسی قدم اٹھاتے ہوئے پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہائر کمیٹی فار الیکشنز آف پیپلز اسمبلی کے مطابق عوامی اسمبلی کے نئے ارکان کے لیے ووٹنگ 5 اکتوبر کو ملک کے تمام انتخابی اضلاع میں بیک وقت ہوگی۔

اعلان کے مطابق پارلیمان کی 21 نشستوں میں سے ایک تہائی پر عبوری صدر احمد الشرع اپنے صوابدیدی اختیارات کے تحت اراکین مقرر کریں گے، جبکہ باقی نشستوں پر عوام براہِ راست ووٹ کے ذریعے نمائندے منتخب کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں طویل خانہ جنگی کے بعد شامی باغی عسکریت پسندوں نے بشار الاسد حکومت کے خلاف فیصلہ کن حملہ کیا تھا۔ 8 دسمبر کو دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد بشار الاسد ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، جس کے ساتھ ہی ان کی دہائیوں پر محیط حکمرانی کا خاتمہ ہوگیا۔

بشار الاسد کے فرار کے بعد باغی گروپ تحریر الشام ملیشیا کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے اعلان کیا تھا کہ پُرامن انتقالِ اقتدار تک سابق وزیراعظم محمد غازی الجلالی عبوری طور پر تمام ریاستی اداروں کی نگرانی اور حکومتی امور چلائیں گے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق یہ انتخابات شام کے مستقبل کے لیے نہ صرف ایک اہم سنگ میل ہیں بلکہ برسوں سے جاری خونریزی کے بعد سیاسی استحکام کی جانب پہلا عملی قدم بھی قرار دیے جا رہے ہیں۔

Previous Post

کیا بھارت سے شکست کے بعد بھی پاکستان ایشیا کپ کا فائنل کھیل سکتا ہے؟

Next Post

مسئلہ فلسطین کےدو ریاستی حل کیلئے یو این کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

Next Post
مسئلہ فلسطین کےدو ریاستی حل کیلئے یو این کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

مسئلہ فلسطین کےدو ریاستی حل کیلئے یو این کانفرنس آج ہوگی، وزیراعظم بھی شریک ہوں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم