Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، 10-15 میچز میں بھارت ہی زیادہ ترجیتا ہے: بھارتی کپتان

Web Desk by Web Desk
ستمبر 22, 2025
in کھیل
0
پاکستان سے اب رقابت والا معاملہ نہیں رہا، 10-15 میچز میں بھارت ہی زیادہ ترجیتا ہے: بھارتی کپتان

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب پاکستان اور بھارت کے درمیان پرانی جیسی رقابت باقی نہیں رہی اور دونوں ملکوں کی دشمنی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

دبئی میں پریس کانفرنس کے دوران سوریا کمار یادیو نے کہا کہ گزشتہ 10 سے 15 میچوں میں بھارت نے ہی زیادہ کامیابیاں حاصل کی ہیں، پاک بھارت میچز میں بھارت کی جیت کا تناسب تقریباً 1-10 ہے، اس لیے لوگوں اور صحافیوں کو یہ سوال بار بار پوچھنا بند کر دینا چاہیے۔

انہوں نے میچ میں اپنی ٹیم کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ فیلڈنگ میں کئی غلطیاں ہوئیں مگر آگے ابھی مزید اہم میچز باقی ہیں۔ کیچ چھوڑنے والوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کیچ چھوڑنے والوں کے ہاتھوں میں مکھن لگا ہوا تھا، اسی لیے فیلڈنگ کوچ نے کیچ چھوڑنے والے کھلاڑیوں کو ای میل کے ذریعے طلب کیا ہے۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ دبئی کی وکٹ 14 ستمبر کے بعد سے کچھ آسان محسوس ہو رہی ہے اور اسی بنا پر بھارت نے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق میچ کا ٹرننگ پوائنٹ 10 اوورز کے بعد آیا جب بریک کے بعد بھارتی بولرز نے نیا انداز اپنایا۔ انہوں نے خاص طور پر بولر ڈوبے کے اسپیل کو فیصلہ کن قرار دیا جس میں پاکستانی بیٹرز دباؤ کا شکار ہو کر آؤٹ ہوئے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں بھارت نے پاکستان کو 172 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔

Previous Post

فخر زمان کا آؤٹ شاید غلط تھا مگر فیصلہ امپائرز ہی کرتے ہیں،کپتان سلمان علی آغا

Next Post

کراچی کا موسم خوشگوار، شہر میں بوندا باندی کا امکان

Next Post
بارش برسانے والا سسٹم کل ملک میں داخل، آندھی اور طوفان کا امکان

کراچی کا موسم خوشگوار، شہر میں بوندا باندی کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم