Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز

Web Desk by Web Desk
ستمبر 24, 2025
in پاکستان
0
پیرا فورس کے قیام کا خواب شرمندہ تعبیر، قبضہ کیسز کا فیصلہ 90 روز میں ہوگا: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا فورس) کا قیام ان کا خواب تھا جو آج شرمندہ تعبیر ہوا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ قبضے کے مقدمات کے فیصلے اب 90 روز میں ہوں گے اور قبضہ مافیا کو 10 سال تک کی سزا دی جا سکے گی۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پاس آؤٹ ہونے والے نوجوان اہلکاروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اللہ نے آپ کو عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے۔ ’’آپ کے کندھوں پر پنجاب کے کروڑوں عوام کی ذمہ داری ہے، وعدہ کریں کہ ایک پیسہ رشوت نہیں لیں گے‘‘۔

مریم نواز نے کہا کہ کاروباری حضرات جائز منافع کمائیں لیکن عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، گندم اور آٹے کی قیمت حکومت کی مقررہ ریٹ لسٹ کے مطابق یقینی بنانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرا فورس کے قیام کا مقصد عوام کو ظلم سے بچانا اور انصاف دلانا ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر عوام خصوصاً خواتین خوش ہیں۔ پیرا فورس میں باصلاحیت خواتین کی شمولیت عوام کو سہولت فراہم کرنے کی ترجیح کا مظہر ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب کے کئی اضلاع ایسے ہیں جہاں جرائم کی شرح صفر ہے اور عوام سکون اور امن کا اظہار کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ’’میرا خواب ہے کہ پنجاب ماں اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ترین جگہ بنے۔‘‘ انہوں نے اعلان کیا کہ بیواؤں اور یتیموں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی عدالتیں قائم کی جا رہی ہیں، جہاں قبضے کے مقدمات کا فیصلہ 90 دن میں کیا جائے گا اور مافیا کو 10 سال تک قید کی سزا ہو گی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے پیرا فورس کے مارچ پاسٹ کا معائنہ کیا، نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں اعزازات تقسیم کیے اور ڈائریکٹر جنرل پیرا کی جانب سے سووینئر بھی وصول کیا۔

Previous Post

سوات اورگردونواح میں 4.6 شدت زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئےگئے

Next Post

ایشیا کپ 2025: بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

Next Post
ایشیا کپ 2025: بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

ایشیا کپ 2025: بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم