Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

دشت: دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کلیئر نہ ہوسکا، ٹرین آپریشن آج بھی بند

Web Desk by Web Desk
ستمبر 25, 2025
in پاکستان
0
دشت: دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک کلیئر نہ ہوسکا، ٹرین آپریشن آج بھی بند

مستونگ: بلوچستان کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے کے 28 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہو سکا، جس کے باعث کوئٹہ سے ٹرین آپریشن جمعرات کو بھی معطل رہے گا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد پٹری سے اترنے والی جعفر ایکسپریس کی بوگیوں کو ہٹانے اور ٹریک کی مرمت کا آپریشن بدستور جاری ہے تاہم ملبہ زیادہ ہونے اور ٹریک کے شدید متاثر ہونے کے سبب بحالی میں تاخیر پیش آ رہی ہے۔

دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تھیں جس کے نتیجے میں پانچ مسافر زخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق 28 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹریک کلیئر نہ ہونے پر جمعرات کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی اور پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی سروس منسوخ کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 23 ستمبر کو بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے نے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ٹریک کے متعدد حصے تباہ اور ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بحالی کے لیے تیز رفتاری سے کام جاری ہے تاہم متاثرہ سیکشن کی مکمل مرمت میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

Previous Post

نیب کا فراڈ متاثرین کو آن لائن رقوم منتقلی کا فیصلہ

Next Post

حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کے درآمد کی اجازت دیدی

Next Post
حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کے درآمد کی اجازت دیدی

حکومت نے 5 سال پرانی گاڑیوں کے درآمد کی اجازت دیدی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم