Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار،فارم بھی تبدیل

Web Desk by Web Desk
ستمبر 25, 2025
in تجارت
0
گوشواروں میں اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار،فارم بھی تبدیل

اسلام آباد: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ ختم ہونے میں چند روز باقی ہیں کہ ایف بی آر نے ٹیکس فارم میں اچانک تبدیلی کر دی، جس پر ٹیکس دہندگان نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن 30 ستمبر مقرر کر رکھی ہے، تاہم آخری تاریخ سے چند روز قبل آئرس (IRIS) فارم میں ایک نیا کالم شامل کر دیا گیا ہے۔ اس کالم کے تحت اب ٹیکس دہندگان کے لیے اپنے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کی وضاحت کے مطابق اس مقصد کے لیے کوئی نیا ایس آر او جاری نہیں کیا گیا بلکہ یہ کالم 18 اگست کو شامل کیا گیا تھا۔ ادارے کے مطابق نئے کالم کا مقصد صرف اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کرنا اور مستند ڈیٹا کی بنیاد پر بہتر پالیسی سازی ہے۔ ایف بی آر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کالم کی بنیاد پر کسی ٹیکس دہندہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی اور یہ ٹیکس حساب کتاب پر اثر انداز نہیں ہوگا۔

تاہم ٹیکس دہندگان کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی آخری دنوں میں کرنے سے مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔ ان کے مطابق جن افراد نے پہلے ہی اپنے گوشوارے جمع کروا دیے ہیں، انہیں اب دوبارہ فارم بھرنا پڑے گا کیونکہ اضافی کالم بھرے بغیر نیا فارم مکمل نہیں ہو پائے گا۔ اس صورتحال نے کئی افراد کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور وہ ڈیڈ لائن کے قریب نئے تقاضوں کو پورا کرنے میں دشواری کا سامنا کر رہے ہیں۔

Previous Post

190ملین پاؤنڈکیس میں سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت نیب پراسیکیوٹر کی عدم دستیابی پر ملتوی

Next Post

ایشیا کپ سپر فور میں آج بڑا مقابلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹکراؤ، فاتح ٹیم بنے گی فائنل کی دوسری ٹکٹ ہولڈر

Next Post
ایشیا کپ سپر فور میں آج بڑا مقابلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹکراؤ، فاتح ٹیم بنے گی فائنل کی دوسری ٹکٹ ہولڈر

ایشیا کپ سپر فور میں آج بڑا مقابلہ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹکراؤ، فاتح ٹیم بنے گی فائنل کی دوسری ٹکٹ ہولڈر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم