Skip to content
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم

پنجاب: میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

Web Desk by Web Desk
ستمبر 27, 2025
in پاکستان, ٹیکنالوجی
0
پنجاب: میڈیکل کالجز کیلئے داخلہ پالیسی منظور، ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی قرار

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں سرکاری اور نجی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے نئی ایڈمیشن پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے جن میں داخلے کے طریقہ کار، فیس کے ڈھانچے اور ٹریننگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے اقدامات شامل ہیں۔ نئی پالیسی کے مطابق سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا لازمی ہوگا جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ غیر ملکی طلبہ کے لیے بھی واضح اور شفاف نظام تشکیل دیا جا سکے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالج کی ابتدائی لسٹ میں نام آنے والے امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) میں ایک تہائی فیس جمع کرانا ہوگی۔ حتمی میرٹ لسٹ کے اجراء کے بعد یو ایچ ایس یہ جمع شدہ فیس متعلقہ کالج کو منتقل کرے گا، جبکہ باقی فیس طلبہ براہِ راست متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل یا ڈینٹل کالج میں ہی جمع کروائیں گے۔ اس نئے نظام کا مقصد داخلے کے عمل کو شفاف اور کرپشن سے پاک بنانا ہے تاکہ طلبہ کو فیس کے حوالے سے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اجلاس میں پرائیویٹ ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس فیصلے کے تحت ٹرینی ڈاکٹروں کو صوبے میں سپیشلسٹ کی طلب کے مطابق متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل کالج کے شعبوں میں سپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا، جس سے اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس کے دوران ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر مسرت کا اظہار کیا اور کارڈیک مرکز میں سرجری کے آغاز کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے میو ہسپتال کوابلیشن سینٹر میں مریضوں کے علاج کے لیے فول پروف اور شفاف طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی تاکہ مریضوں کو بروقت اور مؤثر علاج فراہم کیا جا سکے۔ مریم نواز نے کینسر کے مریضوں کو ہر صورت ریلیف دینے اور پنجاب کے ہر ہسپتال میں غریب مریضوں کے لیے بغیر کسی خرچ کے علاج کی سہولت یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید برآں، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ پنجاب میں نئے میڈیکل کالج کے لیے الگ عمارتیں بنانے کے بجائے سرکاری یونیورسٹیوں میں میڈیکل بلاک قائم کیے جائیں گے تاکہ وسائل کی بچت کے ساتھ تعلیمی سہولیات کو تیزی سے بڑھایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے مختلف اداروں کے بورڈ آف مینجمنٹ کی منظوری بھی دی اور نواز شریف میڈیکل سٹی کے جلد قیام کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت جاری کی۔ مریم نواز نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد صوبے کے ہر شہری کو معیاری علاج فراہم کرنا اور خصوصاً کینسر کے ہر مریض کے لیے علاج کو ممکن بنانا ہے تاکہ کوئی بھی مریض مالی مسائل کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔

Previous Post

سی پیک عوام اور بالخصوص نوجوانوں کیلئے ترقی کا نیا دور ثابت ہوگا: احسن اقبال

Next Post

پاکپتن میں ستلج کا کٹاؤ جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب

Next Post
پاکپتن میں ستلج کا کٹاؤ جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب

پاکپتن میں ستلج کا کٹاؤ جاری، ایک گاؤں مکمل دریا برد، دوسرے کے 50 گھر غائب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recent Posts

  • انڈہ توڑنے سے قبل کیسے پہچانیں کہ وہ خراب ہے یا نہیں؟
  • روزانہ 2 کپ چائے پینے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
  • لیہ/ڈپٹی کمشنر آصف علی کی ضلع بھر میں گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش اور بحالی کی ہدایت
  • صائم ایوب پی ایس ایل میں ری ٹین ہونے والے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
  • یہ خطرناک بات ہےکہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں، پاکستان میں امن کیلئے دعا کرتی ہوں: ملالہ

Recent Comments

  1. پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان – ghazwanews.com از بلاول کا ایک بار پھر بی آئی ایس پی کے ذریعے سیلاب متاثرین تک امداد پہنچانے کا مطالبہ
  2. Ikram ul haq khan از تیس ہزار سے زائد سرکاری ملازمتیں ختم کرنے کا فیصلہ
  3. غزہ میں اسرائیلی بمباری جاری، پناہ گزینوں کے کیمپ نذر آتش، مزید 45 فلسطینی شہید – ghazwanews.com از تجارتی کشیدگی میں نیا موڑ ، امریکہ کی چین پر ٹیرف کی شرح 245 فیصد کرنے کی تیاری
  4. شہباز از قومی ائیرلائن نے 21 سال بعد اربوں روپے کا خالص منافع حاصل کر لیا
  5. Riaz ul hassan از ’’گندم اگاؤ‘‘ انعامی سکیم کے تحت کاشتکاروں کیلئے مفت ٹریکٹر کی فراہمی
No Result
View All Result
  • لیہ
  • پاکستان
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • تجارت
  • ٹیکنالوجی
  • صحت
  • شوبز
  • موسم
  • کالم